Social

بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ؛قومی ٹیم کے کپتان نے 165 اننگز میں 6 ہزار رنز مکمل کیے

جوہانبسرگ (نیوزڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں دوسری کم ترین اننگز میں 6 ہزار رنز مکمل کرلیے۔ بابراعظم نے 165 اننگز میں 6 ہزار رنز مکمل کیے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، آسٹریلوی کرکٹر شان مارش، بھارتی کپتان ویرات کوہلی ،جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک اور آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ بھی 200 سے کم اننگز میں ہی اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
کرس گیل نے 6 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 162 اننگز کا سہارا لیا جب کہ بابر اعظم نے 165 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ شان مارش نے 180، ویرات کوہلی نے 184 ، ایرون فنچ نے 190 اور ڈی کوک نے 194 اننگز میں 6 ہزار ٹونٹی ٹونٹی رنز مکمل کیے تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv