پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ دانیال عزیز نے آج سپریم کورٹ پر تنقید کی،حنیف عباسی نے اکبر ایس بابر کی پٹیشن کی چربہ دائر کی ہے ، ہمیں نوازشریف کی طرح اپنے کسی بھی فنڈ کو نہیں چھپانا۔اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ دانیال عزیز نے آج سپریم کورٹ پر تنقید کی ہے،چیف جسٹس اس معاملے کو دیکھ رہے ہوں گے، آج اکرم شیخ نے یہ مانا کہ اگلے وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اکبر ایس بابر کی پٹیشن کی چربہ حنیف عباسی نے دائر کی ہے، عمران خان تو کہتے ہیں کہ اگر منی ٹریل ثابت نہیں کرسکا تو مجھے لیڈر رہنے کا کوئی حق نہیں ۔
Comments