Social

ایک سال کے اندرکورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگانیکی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے، فائزر

واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکی دواساز کمپنی فائزر نے کہا ہے کہ ایک سال کے اندرکورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگانیکی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔فائزرکمپنی کیسربراہ کا کہنا ہے کہ عوام کو ممکنہ طور پر فائز ر کورونا ویکسین کی 6 سے 12 ماہ کے اندر ایک اور ڈوز لگوانی پڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کی سالانہ بنیاد پر ڈوز لگانے پر بھی تحقیق کی جارہی ہے۔
سربراہ فائزر کے مطابق کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگوانے سے متعلق کورونا کی نئی اقسام اہم کردارادا کریں گی۔رپورٹ کے مطابق تحقیق کاروں کو فی الحال اندازہ نہیں ہے کہ کوروناویکسین کی دو خوراکیں وائرس کے خلاف کب تک تحفظ فراہم کرسکیں گی۔خیال رہے کہ امریکی دواساز ادارے فائزر نے جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کے اشتراک سے کورونا ویکسین بنائی ہے جس کا دنیا کے مختلف ممالک میں استعمال جاری ہے، فی الحال اس ویکسین کی 2 ڈوز لگائی جارہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ ویکسین علامات والے کورونا مریضوں میں 97 فیصد اور بغیر علامات والے مریضوں میں 92 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv