پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر محمد نواز کو بکیز کے رابطوں کے باعث طلب کرلیا۔اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی گتھی سلجھنے کے بجائے مزید الجھتی جا رہی ہے،4کھلاڑیوں کا معاملہ ابھی زیر سماعت ہے کہ آل راؤنڈر محمد نواز کو بھی اینٹی کرپشن یونٹ نے بکیز کے رابطوں کے باعث طلب کر لیا۔ابھی شرجیل، خالد، شاہ زیب اور ناصر پر عائد اسپاٹ فکسنگ کی گھتی سلجھی نہیں کہ ایک اور کرکٹر کا نام بھی آ گیا ہے ، محمد نواز کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے انٹی کرپشن یونٹ نے طلب کر لیا ہے ۔خالد لطیف ،شرجیل خان ،ناصر جمشید ،شاہ زیب حسن ، محمد عرفان کے بعد اب ایک اور نام آگیا، بائیں ہاتھ کے آل راؤنڈر محمد نواز بھی مشکوک ہو گئے۔محمد نواز پاکستان کی جانب سے 3ٹیسٹ، 9ون ڈے اور 5ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکے اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی ۔محمد نواز کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اینٹی کرپشن کوڈ 4اعشاریہ 3کے تحت نوٹس آف ڈیمانڈ جاری کر دیا۔پی سی بی نے محمد نواز کو بیان کےلیے طلب کیا ہے ، اسپاٹ فکسنگ کیس میں جاری تحقیقات کے لیے پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ کسی بھی کھلاڑی کوکبھی بھی طلب کر سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد نواز پر بھی بکیز سے مبینہ رابطوں کا الزام ہے،دورہ آسٹریلیا پر اور پھر پی ایس ایل کے دوران محمد نواز سے بکیز کے رابطے ہوئے جو انہوں نے خاصی تاخیر سے رپورٹ کیا۔
Comments