Social

وقار یونس کے جلد بائولنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کی اطلاعات گردش کرنے لگیں، ذرائع

لاہور (نیوزڈیسک ) دورہ زمبابوے کے آغاز سے قبل ہی چھٹی پر جانے والے وقار یونس کے جلد بائولنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کی اطلاعات گردش کرنے لگیں۔ 49 سالہ سابق کپتان اہلیہ کی سڈنی میں سرجری کے پیش نظر دورہ زمبابوے چھوڑ کر آسٹریلیا کیلئے عازم سفر ہیں،وہ پی ایس ایل 6 کے دوران پاکستان واپس آئیں گے، ان حالات میں یہ اطلاعات بھی گردش کررہی ہیں کہ شاید وہ بائولنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے والے ہیں۔
ایک غیرملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں وقار یونس کے قریبی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ سابق کپتان تھکاوٹ کا شکار اور اپنی فیملی کی کمی شدت سے محسوس کررہے ہیں، یاد رہے کہ وقار یونس 10ماہ سے مسلسل مصروف ہیں، دیگر کرکٹرز تو پاکستان واپسی پر اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارلیتے ہیں مگر فیملی آسٹریلیا میں رہائش پذیر ہونے کی وجہ سے بائولنگ کوچ کو ان کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع نہیں مل پاتا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv