Social

دفتر خارجہ میں ایرانی سفیر طلب

پاکستانی دفتر خارجہ نے ایرانی سفیر مہدی ہنردوست کو طلب کرلیا۔دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی سفیر سے ایرانی افواج کےچیف آف اسٹاف کے بیان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایرانی کمانڈر کے بیانات سے منفی تاثر پیدا ہوا۔دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی حکام کو اس قسم کے بیانات سے گریز کرنا چاہیے،اس طرح کے بیانات سے دونوں ملکوں کے تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔واضح رہے کہ ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد حسین باقری نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کو اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنا چاہیے تاہم اگر حملے جاری رہے تو دہشت گردوں اوران کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا جائے گا اور انہیں تباہ کردیا جائے گا چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv