پشاور ( نیوزڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش پر خاندان والے خوشی سے نہال ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے بتایا ہے کہ پانچوں بچے لڑکے ہیں اور انہیں جنم دینے والی خاتون کا تعلق لکی مروت سے ہے۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق تمام بچے اور ماں صحت مند ہیں ، سب کی خصوصی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔
Comments