Social

ترکی نے اسرائیلی وزیر کا دعوت نامہ منسوخ کرکے،غزہ بمباری کا منہ توڑ جواب دیا

انقرہ (نیوزڈیسک) ترکی نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر برائے توانائی کے دعوت نامے کو منسوخ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینیوں پر اسرائیل کی بڑھتی ہوئی شدت پسندی پر ترکی نے جواب میں جون میں منعقد کی جانے والی توانائی کانفرنس کیلئے اسرائیل کے وزیر کا دعوت نامہ منسوخ کردیا ہے۔انتالیا ڈپلومیسی فورم کا انعقاد 18 سے 20 جون کو ہونا ہے جس میں اسرائیلی وزیر کی دعوت کو تعلقات میں بہتری لانے کے لیے ایک نئے موقع کے طور پر دیکھا جارہا تھا۔تاہم اب اسرائیل کی فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کو دیکھتے ہوئے ترک صدر نے اسرائیل کے وزیر کا دعوت نامہ منسوخ کردیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv