Social

غزہ کی کشیدہ صورتحال ، جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس (کل) ہوگا،شاہ محمود قریشی

نیویار ک (نیوز ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم کی درخواست پر غزہ کی کشیدہ صورتحال پر غور کے لئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس (کل) جمعرات کو ہوگا۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے،وہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کی حمایت کیلئے سفارتی مشن پر ہیں۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بتایاکہ جمعرات کو ترک، فلسطین اور سوڈانی وزرائے خارجہ کے ہمراہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے معاملے کو اٹھائیں گے۔
فلسطین کے حوالے سے جاری سفارتی کاوشوں سے متعلق اہم بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں ہماری کوشش ہے کہ مظلوم فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم رکوانے کیلئے ہم او آئی سی کے پلیٹ فارم کو موثر انداز میں استعمال کریں۔

پاکستان کی خواہش اور کوشش ہے کہ اس مسئلے پر ہم یکجا ہوں۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے ہم جتنی موثر آواز اٹھا سکتے تھے ہم نے اٹھائی۔ انشاء اللہ 20 تاریخ بروز جمعرات ہم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اس معاملے کو اٹھائیں گے۔ سوڈانی وزیر خارجہ بھی ہمارے ساتھ نیویارک روانہ ہوں گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv