Social

گردوں کاغیرقانونی دھندہ،گروہ کااہم رکن سیالکوٹ سے گرفتار

ایف آئی اےحکام نےپنجاب میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے دھندےمیں ملوث ایک اور ملزم کوگرفتار کر لیا، ملزم کا تعلق سیالکوٹ سے ہے جو بیرون ممالک گردوں کےمریضوں کا سراغ لگا کران کاپاکستانی ڈاکٹروں سےرابطہ کراتا تھا۔لاہورکےپوش علاقےمیں واقع ایک گھرسے گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث2ڈاکٹروں کی گرفتاری کےبعد سے اس نیٹ ورک کےکئی اورکردارسامنے آچکےہیں۔ایف آئی اےگوجرنوالہ نے سیالکوٹ کے ایک گھرسےعبدالمجیدنامی ملزم کو گرفتار کرلیاجس پرالزام ہے کہ وہ بیرون ممالک میں گردوں کے مریضوں کاسراغ لگاتااور ان کارابطہ مرکزی ملزم ڈاکٹر فوادسے کراتا تھا،ملزم سے اہم ریکارڈ قبضے میں لےکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔اس سےپہلےسرجن ڈاکٹر فواد، اینستھیزیا ڈاکٹر التمش، پیتھالوجسٹس ڈاکٹر خالد، پیتھالوجسٹس ڈاکٹر نسیم اور رورل ہیلتھ سینٹر کی لیڈی ہیلتھ ورکر صفیہ بی بی کوبھی گرفتار کیا جاچکاہے۔یہ تمام ملزم غریب افرادکوچند ہزار روپےکا جھانسا دےکر ان سےگردے خریدتے اور غیرملکی مریضوں کو 40 سے 80 لاکھ روپے میں گردے لگاتے تھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv