اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا ویکسین لگانے کے بعد دوسال میں مرنے کی افواہ کو سراسر جھوٹ قرار دیدیا ہے۔ ایک انٹرویو میں ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود اس خبر کی تحقیق کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا ویکسین لگانے کے بعد دوسال میں مرنے کی افواہ جس شخص کے نام سے چل رہی ہے انہوں نے خود ہی اس کی تردید کر دی ہے۔
سابق معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کی صورت حال میں اس طرح کی منفی خبریں جلد وائرل ہو جاتی ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ حکومت کو بھی اس بارے میں واضح ردعمل دینا چاہیے۔انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ افواہوں کو آگے نہ بڑھائیں اور خدا کا واسطہ ویکسین لازمی لگوائیں۔
Comments