Social

اورنج لائن میٹرو ٹرین، 6 ماہ کی آمدن میں کروڑوں روپےخسارے کا انکشاف،جی ایم اورنج لائن

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کی اورنج لائن میٹرو ٹرین 6 ماہ کے دوران 60 کروڑ کی بجلی کھا گئی، ٹرین کی سکیورٹی پر 12 کروڑ روپے خرچ ہوئے، اورنج لائن ٹرین کی 6 ماہ کی آمدن میں کروڑوں روپے کے خسارے کا انکشاف - تفصیلات کے مطابق جی ایم اورنج لائن عزیر شاہ نے بتایا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین پر چھ ماہ کے دوران ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد مسافروں نے سفر کیا اور ٹکٹس کی مد میں اورنج لائن ٹرین کو پچاس کروڑ سے زائد آمدن ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اورنج لائن ٹرین کا ماہانہ سکیورٹی کا خرچہ دو کروڑ اسی لاکھ ہے جب کہ چھ ماہ کے دوران سکیورٹی پر سولہ کروڑ اسی لاکھ روپے کا خرچہ ہوا اور اورنج لائن میٹرو ٹرین چھ ماہ کے دوران ساٹھ کروڑ کی بجلی کھا گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین پر سفر کرنے کےلیے فی کس ٹٰکٹ چالیس روپے ہے۔ واضح رہے کہ اورنج لائن ٹرین کیلئے چین سے لیے گئے 165 ارب روپے کے قرض کی واپسی کیلئے تیاریاں جاری ہیں لیکن اس کی ایک قسط 15 سے 16 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے اندرونی اور بیرونی قرضہ جات میں اتار چڑھاو سے اورنج لائن ٹرین کی قسط میں اضافہ ہوا۔ حاصل شدہ دستاویزات کے مطابق اورنج لائن ٹرین کی پہلی قسط پندرہ ارب روپے تھی جس میں اب ایک ارب روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ پنجاب حکومت قرض کی ادائیگی آئندہ نئے مالی سال 2023-24 سے شروع کرنے جارہی ہے جس سے صوبائی خزانے پر اضافی بوجھ پڑے گا۔
اورنج لائن ٹرین پر حکومت سالانہ 8 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دے رہی ہے جبکہ آمدن آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ چند برس قبل تک ملک کے صاف ستھرے اور سب سے ترقی یافتہ شہر کی حیثیت اختیار کر لینے والا لاہور اب ایک منصوبے کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر ہے۔ کھربوں روپے کے اورنج لائن منصوبے کی وجہ سے لاہور شہر کے انفراسٹرکچر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
یہ منصوبہ ملکی تاریخ کا مہنگا ترین ماس ٹرانزٹ منصوبہ ثابت ہوا۔ ابتدائی طور پر منصوبے کی لاگت 165 ارب روپے بتائی گئی تھی، تاہم دعویٰ کیا جاتا ہے کہ منصوبہ تقریباً 300 ارب روپے میں مکمل ہوا۔ پنجاب حکومت کو چین سے ملنے والے قرضے کے علاوہ خود بھی اربوں روپے اس مںصوبے کی تکمیل کیلئے جھونکنے پڑے۔ جبکہ شہر میں بڑھتے ہوئے مسائل کی وجہ سے کئی ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم اورنج لائن کے ناقابل برداشت اخراجات اور قرضے کی وجہ سے لاہور شہر کے کئی منصوبے کھٹائی میں پڑ چکے ہیں۔




اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv