Social

اسکول ٹیچر کی بیٹی، پہلی مسلم پاکستانی خاتون لندن اسمبلی کی رکن منتخب ہوگئیں،رپورٹ

لندن ( نیوز ڈیسک) پاکستانی اسکول ٹیچر کی بیٹی لندن اسمبلی کی پہلی مسلم پاکستانی خاتون رکن منتخب ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حنا بخاری لبرل ڈیموکریٹس کے پلیٹ فارم سے رکن اسمبلی منتخب ہوئی ہیں ، ان کے والد ناز بخاری کا تعلق لاہور سے ہے جوکہ مئیر لندن صادق خان کے استاد رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 45 سالہ حنا بخاری سال 2018ء کے بلدیاتی انتخابات میں مرٹن کونسل کی کونسلر منتخب ہوئی تھیں، وہ 20 سال سے پرائمری اسکول ٹیچر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق لندن اسمبلی 25 منتخب ارکان پر مشتمل ہو تی ہے جو کہ مئیر کی سرگرمیوں اور کام کو آڈٹ کرتی ہے ، ان کا کام میئر کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلانا اور قابل مواخذہ بنانا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ اسمبلی کے پاس سالانہ بجٹ اور اس میں ترامیم کو منظور یا مسترد کر نے کا بھی اختیار ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان ایک بار پھر لندن کے مئیر منتخب ہوگئے ، لیبر امیدوار نے کنزرویٹو امیدوارشان بیلی کو شکست دی ، صاد ق خان نے 12 لاکھ 6 ہزار 34 ووٹ حاصل کیے جب کی ان کے مدمقابل امیدوار شان بیلی 9 لاکھ 77 ہزار601 ووٹ حاصل کرسکے۔

میئر منتخب ہونے کے بعد صادق خان نے کہا ہے کہ میں ایک امیگرینٹ کا بیٹا اور ورکنگ کلاس سے ہوں ، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ مل جل کر رہیں ، میں وعدہ کرتا ہوں کہ مختلف قومیتوں کو قریب لاؤں گا ، کیوں کہ میں پورے شہر کا میئر ہوں ، اس لیے ہر شہری کی زندگی بہتر بنانے کیلئے کام کروں گا جب کہ علامی وباء کورونا وائرس کو ہم سب مل کر شکست دے سکتے ہیں ، اس موقع پر صادق خان نے اپنی اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد کا بھی شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ صادق خان کے والدین پاکستان سے ہجرت کر کے برطانیہ گئے تھے ، ان کے والد بس ڈرائیور تھے اور ان کی ابتدائی پرورش کونسل کی جانب سے فراہم کردہ فلیٹ میں ہوئی ، پیشے کے اعتبار سے وہ ایک وکیل ہیں ، انہوں نے قانون کی ڈگری نارتھ لندن یونیورسٹی سے حاصل کی ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کے وکیل کے طور پر فرائض سرانجام دیئے ، صادق خان نے صرف 15 برس کی عمر میں لیبر پارٹی میں شمولیت اختیار کی ، جب کہ 1994ء میں انہوں نے کنزرویٹو پارٹی کا گڑھ سمجھے جانے والے علاقے میں پہلی بار کونسلر کا الیکشن جیتا ، جس کے بعد وہ 2005ء میں پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے ، سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن کے دور میں وہ ٹرانسپورٹ اور کمیونیٹیز کے وزیر مقرر کیے گئے ، وہ برطانوی حکومت میں پہلے مسلمان وزیر تھے جو کابینہ کے اجلاس میں شریک ہوتے تھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv