کینیڈا (نیوزڈیسک) کینیڈین وزیراعظم نے مسلمان خاندان پر حملے کو دہشتگردی قرار دے دیا، جسٹس ٹروڈو نے کہا کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ ظالمانہ، بزدلانہ دہشتگرد حملہ تھا، نفرت پسند اور انتہاء پسند گروپوں کیخلاف ہر قدم اٹھائیں گے۔ انہوں نے مسلمان خاندان کو حملے پر قتل کرنے پر اظہار افسوس کیا اور اپنے مذمتی بیان میں مسلمان خاندان پر حملے کو دہشتگردی قرار دیا، جسٹس ٹروڈو نے کہا کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ ظالمانہ ،بزدلانہ دہشتگرد حملہ تھا۔
حملے کی وجہ نفرت تھی جو ہماری کمیونٹی کے ایک فرد کے دل میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا کو روکنے کیلئے اقدامات کریں گے ،نفرت پسند اور انتہاء پسند گروپوں کیخلاف ہر قدم اٹھائیں گے۔ واضح رہے کینیڈا میں دہشتگرد نے پاکستانی خاندان کے چار افراد کو ٹرک سے روند ڈالا، جاں بحق افراد میں عمر رسیدہ ماں، فزیوتھراپسٹ بیٹا، بہو اور کمسن پوتی شامل ہیں جبکہ نو برس کا پوتا شدید زخمی ہوگیا۔
خاندان کو ٹرک سے روندنے والا دہشتگرد مذہبی تعصب میں مبتلا تھا، جسے پولیس نے فوری طور پر گرفتار کرلیا۔ ادھرکینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اونٹاریو واقعے نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہے، کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، اس نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ ایک دہشت گرد نے پاکستانی خاندان کے چار افراد کو ٹرک سے روند ڈالا، جاں بحق افراد میں عمر رسیدہ ماں، فزیوتھراپسٹ بیٹا، بہو اور کمسن پوتی شامل ہیں جبکہ نو برس کا پوتا شدید زخمی ہوگیا۔
خاندان کو ٹرک سے روندنے والا دہشتگرد مذہبی تعصب میں مبتلا تھا، جسے پولیس نے فوری طور پر گرفتار کرلیا۔ دہشتگردی کے ایک اور واقعے سے پاکستانیوں سمیت مسلم کمیونٹی تشویش کا شکار ہو گئی۔ادھرکینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ اونٹاریو واقعے نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہے، کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، اس نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔
کینیڈین پاکستانی رکن پارلیمنٹ اقرا خالد نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ نفرت کا مقابلہ کرکے جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔ اسی طرح پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا کہ کینیڈا میں پیش آنے والے اسلاموفوبک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ،اوٹاوا میں پاکستانی ہائی کمیشن اور ٹورنٹو میں قونصل خانہ کینیڈا کے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں۔
ترجمان کے مطابق واقعہ میں چار پاکستانی نڑاد افراد خانہ کی المناک موت ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں،اوٹاوا میں پاکستانی ہائی کمیشن اور ٹورنٹو میں قونصل خانہ کینیڈا کے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں،ٹورنٹو میں ہمارے قونصل جنرل نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہر ممکن مدد کی پیش کش کی۔ انہوںنے کہاکہ یہ المناک واقعہ اسلامو فوبیا کے منظم عروج کا عکاس ہے،کینیڈا کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کی ان کے ہاں کوئی جگہ نہیں،بین الاقوامی برادری کو بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
Comments