Social

فائزر ویکسین لگانے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ ڈی ایچ او اسلام آباد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) حکومت کی جانب سے فائزر ویکسین لگانے کا آغاز کردیا گیا، فائزر ویکسین وبائی امراض کے شکار مریضوں کو لگائی جائے گی، فائزر ویکسین لگوانے کیلئے شہریوں کو میڈیکل رپورٹس ساتھ لانا ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آبا د کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کوویکس سے فائزرویکسین کی ایک لاکھ 620 خوراکیں موصول ہوئی ہیں۔
وبائی امراض میں مبتلا شہریوں کو فائزر ویکسین لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے، شہریوں کو چاہیے کہ ویکسین لگوانے کیلئے شہری میڈیکل رپورٹس ہمراہ لائیں۔ فائزر ویکسین لگوانے کیلئے شہری ایف نائن میں قائم سنٹر میں تشریف لاسکتے ہیں۔ دوسری جانب گزشتہ دنوں بیرون ملک جانے والے افراد، ورک یا اسٹڈی ویزہ پر جانے والے کو افراد کو فائزر ویکسین نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین حجاج، دائمی امراض کے شکار افراد کو لگائی جائے گی۔مزید برآں پنجاب حکومت نے یومیہ 4لاکھ 30 ہزارافراد کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کردیاہے، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس میں کورونا ویکسی نیشن کی رفتار تیز کرنے کیلئے اقدامات کا فیصلہ اور پنجاب کے اضلاع میں ڈورٹو ڈوراورڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سمیت دیگر تجاویز پر غورکیا گیا۔
صوبے میں 4 لاکھ 30 ہزارافراد کو روزانہ کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ روز ملک بھر میں 2 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 1 کروڑ 6 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ دوسری جانب این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 194 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 57 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 2 ہزار 38 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز آنے کی شرح 3 اعشاریہ 34 فیصد رہی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 633 ہو گئی ہے، کل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 39 ہزار 931 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کٴْل 42 ہزار 717 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 760 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے،کل 8 لاکھ 75 ہزار 581 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 35 ہزار 695 ٹیسٹ کیئے گئے،


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv