Social

ایران میں قاتلوں کی حکومت قائم ہو گئی ہے، اسرائیلی وزیر اعظم

تل ابیب (نیوز ڈیسک) اسرائیلی حکومت نے سخت گیر سمجھے جانے والے ابراہیم رئیسی کے ایران کا صدر منتخب ہونے کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے عالمی طاقتوں کومتنبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کوئی جوہری معاہدہ نہ کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ نے ابراہیم رئیسی کے ایرانی صدر کے طور پر انتخاب کوقاتلوں کی حکومت کا آغا ز قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے کہا کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے ان پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہارئیسی کے انتخاب کے بعد، میں کہنا چاہوں گا کہ اب دنیا کے پاس آخری موقع ہے کہ وہ ایران کے ساتھ دوبارہ جوہری معاہدے سے قبل جاگ جائیں۔ کیونکہ یہ لوگ قاتل ہیں۔ ان لوگوں نے قتل عام کیے ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ کا کہنا تھاکہ (ایرا ن کے روحانی پیشوا)خامنہ ای جن افراد کو منتخب کرسکتے تھے اس میں سے انہوں نے تہران کے جلادکا انتخاب کیا۔نیفتالی بیٹنیٹ کا کہنا تھاکہ ظالمانہ انداز میں لوگوں کو پھانسیاں دینے والی اس حکومت کے پاس تباہی پھیلانے والے ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں اور اس حوالے سے اسرائیل کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv