اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سائنو فارم اور سائینو ویک کی دوسری ڈوز 21 اور 28 روز میں لگانے کا فیصلہ بحال کردیا گیا ہے۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق سائنو فارم کی پہلی ڈوز لگوانے والے 21 روز بعد ویکسین کی دوسری ڈوز لگواسکتے ہیں، سائینو ویک کی پہلی ڈوز لگوانے والی28 روز بعد دوسری ڈوز لگواسکتے ہیں۔پہلی ڈوز لگوانے والوں کے لئے چھ ہفتوں کی پالیسی برقرار ہے، فریش ڈوز لگوانے والوں کو دوسری ڈوز 6 ہفتے بعد لگائی جائیگی۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں واضح کمی کے بعد فیصلہ واپس لیا گیا۔
Comments