اسلام آباد (نیوز ڈیسک) : عالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچائی جس کے بعد کورونا کے علاج اور روک تھام کے لیے کئی ویکسینز تیار کی گئی۔ دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا کی مختلف ویکسینز تیار کی گئیں جنہیں دنیا بھر میں لوگوں کو لگایا جا رہا ہے تاہم فائزر اور موڈرنا ویکسین کے حوالے سے اچھی خبر یہ ہے کہ یہ ویکسین زندگی بھر کے لیے مؤثر ثابت ہو سکتی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماہرین نے دعویٰ کیا کہ ویکسین لگوانے والوں کی قوت مدافعت مضبوط ہو جاتی ہے اس لیے فائزر اور موڈرنا ویکسین لگوائیں اور زندگی بھر کا سکون پائیں۔ ماہرین نے دعویٰ کیا کہ دونوں میں سے کوئی ایک ویکسین لگوانے والوں کی قوت مدافعت مضبوط ہو جاتی ہے اور ویکسین لگوانے کے چار ماہ بعد قوت مدافعت میں بہتری دیکھی گئی۔
موڈرنا یا فائزر ویکسین لگوانے والے افراد کو بوسٹر لگوانے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔ واشنگٹن یونیورسٹی کے ڈاکٹر علی ایلیبیڈی نے کہا کہ یہ ایک اچھی علامت ہے کہ اس ویکسین سے ہماری قوت مدافعت بہتر ہو گی۔ ویکسین پر تحقیق کرنے والی ٹیم نے 14 افراد کو جن میں سے 8 کورونا متاثر رہ چکے تھے انہیں دونوں ویکسین کی ڈوز دی گئیں اور چار ماہ بعد ان میں قوت مدافعت کو بہتر حالت میں پایا گیا۔
یہ ویکسین جسم میں قوت مدافعت کے نظام کو پہلے سے مضبوط کرتا ہے اور جسم پر حملہ آور دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کو فائزر لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ امریکہ نے رواں ہفتے پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 15 لاکھ خواراکیں دینے کا اعلان بھی کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں عوام کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔
Comments