Social

کابل، بھارتی عملے کو نکالنے کیلئے آئے جہاز میں افغان فوج کیلئے اسلحہ لانے کا انکشاف،

کابل (نیوز ڈیسک) بھارتی عملے کو نکالنے کیلئے آئے جہاز میں افغان فوج کیلئے اسلحہ لانے کا انکشاف ہوا جس کی تصاویر بھی سامنے آگئیں ۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی عملے اور مبینہ ’را‘ ایجنٹوں کو نکالنے کیلئے آئے جہاز میں افغان فوج کیلئے اسلحہ بھی لایا گیا۔ ذرائع کے مطابق کابل اور قندھارائیرپورٹ پربھارتی فضائیہ کے سی17 کارگو طیاروں کی تصاویربھی سامنے آگئیں جن میں بھارتی جہازوں سے سامان اتارتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اسلحہ کی اس کھیپ کو لے کر بھارتی سی 17 طیارے اتر پردیش، جے پور اور چندی گڑھ سے روانہ ہوئے جنہوں نے کابل اور قندھار ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد اسلحہ افغان حکومت کے حوالے کیا۔دیے گئے اسلحہ میں 40 ٹن سے زائد گولیاں، بھاری گولہ بارود بھی شامل ہے۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی جہاز کابل اور قندھار میں افغان حکومت کو اسلحہ دے کر واپسی پر اپنے اسٹاف کو لے کر جا رہے ہیں۔خیال رہے کہ افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار میں قائم بھارتی قونصل خانہ بند کر دیا گیا ہے اور عملے کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv