جنوبی افریقہ میں شترمرغ نے ایک انجینئر کے ہوش اڑادیے، بپھرے ہوئے شتر مرغ نے اچانک حملہ کیا اور مار مار کر اس کا حلیہ بگاڑ دیا۔شتر مرغ بھاگتا ہوا آیا اور انجینئر کو ٹھونگیں اور لاتیں مار مار کرزمین پر گرادیا، وہاں کھڑے دیگر افراد نے شتر مرغ کو تو بھگا دیا لیکن انجینئر شتر مرغ کا یہ حملہ ہمیشہ یاد رکھے گا ۔یوں تو شتر مرغ کودیگر جانوروں اورپرندوں کے مقابلے میں امن پسند سمجھا جاتا ہے لیکن کبھی کبھی یہ انتہائی خطرناک بھی ثابت ہوجاتاہے، جنوبی افریقہ میں جارحانہ مزاج رکھنے والا شتر مرغ اپنے سامنے کھڑے شخص کو برداشت نہ کرپایا۔شتر مرغ نے ٹینی وین نامی انجینئر پر اچانک دھاوا بول دیا اور ٹھونکیں اور لاتیں مار کر اسے زمین پر گرا دیا، وہاں کھڑے دیگر افراد نے شتر مرغ کو تو بھگا دیا لیکن ٹینی اس غیر متوقع حملے پر حیران رہ گیا۔
Comments