Social

افغان چیک پوسٹوں سے طالبان کو 3 ارب پاکستانی روپے مل گئے

کابل (نیوز ڈیسک) افغان چیک پوسٹوں سے طالبان کو 3 ارب پاکستانی روپے مل گئے۔تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد سیکیورٹی فورسز سے چھینی گئی چیک پوسٹوں سے طالبان کو 3 ارب پاکستانی روپے مل گئے۔تجزیہ کاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ وہ رقم ہے جو افغان سیکیورٹی فورسز اسمگلروں سے رشوت کے طور پر وصول کرتی تھیں۔افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس ان پیسوں کو پاکستان میں حملہ کرانے کے لیے دہشتگردوں کو ادائیگی کے لیے استعمال کرتی تھی۔
افغان ایجنسیاں بھارتی و دیگر پاکستان مخالف کی ذیلی فرنچائز کے طور پر سرگرم ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل طالبان نے پاکستان اور افغانستان کے مابین مرکزی گزرگاہ کاکنٹرول حاصل کرلیا تھا جس کے بعد پاکستان نے سرحد سیل کر دی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی سرحد سے متصل افغان ضلع اسپن بولدک پر قبضے کے لیے حملہ کیا گیا، پاکستان اور افغانستان کے مابین مرکزی گزرگاہ کاکنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

ترجمان طالبان کا کہنا تھاکہ طالبان نے 20 سال بعد افغانستان کی جانب سے باب دوستی کاکنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے، باب دوستی پر طالبان نے افغانستان کا قومی پرچم اتار دیا اور طالبان امارت اسلامی کا سفید پرچم لہرادیا گیا ۔دوسری جانب افغان محکمہ ٹرانسپورٹ نے تصدیق کی کہ افغانستان میں چمن قندھار شاہراہ پر طالبان نے کنٹرول کرلیا جس کے باعث آمدورفت معطل ہے۔
صورتحال کے پیش نظر پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحد سیل کرکے سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔علاوہ ازیں لیویز حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے بھی باب دوستی ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے جس کے باعث تجارت بھی معطل ہے، باب دوستی پر اضافی سکیورٹی تعینات کرکے پاک افغان بارڈر پر ہائی الرٹ کردیا گیا ، باب دوستی گیٹ سے آمدورفت اور تجارت بحالی کیلئے طالبان کی مقامی قیادت سے رابطے میں ہیں۔
لیویز حکام کے مطابق چمن سے متصل افغانستان کی تمام سرحدی چوکیوں پر طالبان کا قبضہ ہے اور پاک افغان بارڈر پر غیریقینی صورتحال ہے۔ادھر افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے اسپن بولدک کے سرحدی علاقے کی جانب کچھ پیش قدمی کی تھی جہاں افغان سکیورٹی فورسزنے طالبان کا حملہ پسپا کردیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv