Social

کابل، بھارتی سفارتخانے کی اپنے شہریوں کو سکیورٹی ایڈوائزری جاری

کابل(نیوز ڈیسک) بھارتی سفارت خانے نے سنگین صورتحال کے پیش نظر افغانستان میں مقیم اپنے شہریوں خصوصاً صحافیوں کو سکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سفارت خانے نے افغانستان کے مختلف صوبوں کی سکیورٹی صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروپوں کی پرتشدد سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں ، وہ عام شہریوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں، بھارتی شہریوں کو حملے کا نشانہ بننے کے علاوہ اغوا جیسے سنگین خطرے کا بھی سامنا ہے۔

رائٹرز کے صحافی دانش صدیقی کی 16 جولائی کو موت کا حوالہ دیتے ہوئے سفارت خانے نے کہا کہ تمام بھارتی صحافی کسی بھی افغان علاقے کے سفر سے قبل ذاتی بریفنگ کیلئے سفارتخانے کے پبلک افیئرز اینڈ سکیورٹی ونگ کیساتھ رابطے میں رہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر سفارتخانہ ان کی فوری معاونت کر سکے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv