Social

ایران ،عرب اسلامی ملک پرایرانئ جنگی طیاروں کی شدید بمباری

تہران (نیوز ڈیسک) ایران کا عرب اسلامی ملک پر حملہ، جنگی طیاروں سے شدید بمباری ۔ تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے عراق کے علاقے کردستان پر حملہ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ عراقی کردستان کے علاقے میں ایران مخالف عناصر سرگرم ہیں، جنہیں نشانہ بنانا ضروری تھا۔

ایرانی فضائیہ کی جانب سے اپنے جنگی طیارے عراقی کردستان کے علاقے میں بھیج کر شدید بمباری کی گئی۔

ایرانی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عراقی کردستان پر کیے گئے حملے میں ایران مخالف عناصر کو نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایران نے اپنے پڑوسی عرب اسلامی ملک عراق کے کسی علاقے پر حملہ کیا ہو۔ ایران ماضی میں بھی عراقی کردستان کے علاقے میں حملے کرتا رہا ہے، ایران کا دعویٰ ہے کہ اس علاقے میں موجود عناصر ایران کے دشمن ہیں اور اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv