لاہور کے علاقے گلبرگ میں 17 سالہ لڑکا پراسرار طورپر ہلاک ہوگیا ، جنازے میں شریک افراد نے لاش پر زخم دیکھ کر پولیس کو اطلاع کردی۔پولیس کے مطابق مکہ کالونی میں 17سالہ لڑکا علی پراسر ار طورپر ہلاک ہوگیا۔ورثاء میت دفنانے کیلئے شیرا کوٹ کے آبائی قبرستان میں لے گئے جہاں اہل محلہ نے میت پر تشدد کے نشانات دیکھ کرپولیس کو اطلاع دیدی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادیا۔
Comments