Social

سائنو ویک، سائنو فارم کی 1 کروڑ خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انسدادِ کورونا ویکسین، سائنو ویک اور سائنو فارم کی ایک کروڑ خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئیں، ویکسین حکومت پاکستان کی طرف سے خریدی گئی ہے۔

سائنو ویک ویکسین کی مزید 30 لاکھ اور سائنو فارم کی مزید 70 لاکھ ویکسین کی خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئی ہیں، وزراتِ صحت کے حکام کے مطابق ویکسین مختلف کھیپ کی صورت میں 19 سے 21 ستمبر کے درمیان پہنچائی گئی۔

ویکسین حکومت پاکستان کی طرف سے خریدی گئی ہے، ویکسین این ڈی ایم اے نے درآمد کی اور وزارت صحت کے حوالے کر دی گئی ہے۔حکام کے مطابق ویکسین صوبوں کو ان کی ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی کی جائے گی اس وقت سائنو فارم اور سائنو ویک سمیت دوسری تمام انسدادِ کورونا ویکسین کی ڈوزز ویکسینیشن مراکز میں موجود ہیں، شہری ویکسینیشن مراکز جا کر اپنی ویکسین لگوائیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv