Social

فیس بک، وٹس ایپ اور انسٹاگرام سروسز تعطل کا شکار

لاہور(نیوز ڈیسک) فیس بک، وٹس ایپ اور انسٹاگرام سروسز تعطل کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سوشل میڈیا صارفین کو فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ سروسز تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں صارفین سوشل میڈیا ایپس کی سروسز تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔

اس حوالے سے فیس بک انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، جبکہ ٹوئٹر پر دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ سروسز کی بندش پر ٹرینڈز چلائے گئے ہیں اور جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ مذکورہ سوشل میڈیا ویپ سائٹس اور پیغام رسانی کی ایپ تک رسائی میں کیوں مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ فیس بک، انسٹاگرام دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سوشل میڈیا ویب سائٹس ہیں، جبکہ وٹس ایپ پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی سروس ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv