Social

لاہور کے بڑے ہسپتا ل ،ایم ایس کے عہدے خالی ، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں ایم ایس کے عہدے خالی ہونے کے خلاف تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ( ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئیتحریک التوا کے متن میں کہاگیا ہے کہ لاہور کے تمام بڑے ہسپتالوں میں ایم ایس کے عہدے خالی پڑے ہیں۔کنگا رام ،سروسسز،پی آئی سی،جنرل ہسپتال اورجناح ہسپتال میں ایم ایس کے عہدے خالی پڑے ہیں۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسسز،گورنمٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ مستقل ایم ایس سے محروم،میاں منشی،سید مٹھا،یکی گیٹ،کوٹ خواجہ سعیداور مزنگ ہسپتال مستقل ایم ایس تعینات نہیں ، مستقل ایم ایس تعنیات نہ ہونے سے ان ہسپتالوں کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔ہسپتال شدید انتظامی اور علاج معالجہ کے حوالے سے بھی مشکلات کا شکار ہے ۔میڈیکل سپرنٹندنٹ کا عہدہ خالی ہونے سے ہسپتال ایڈہاک ازم کا شکار ہیں۔متعدد ہسپتالوں میں ایم ایس تعینات نہ ہونے ڈے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv