Social

ایف35طیاروں کی ڈیل میں ناکامی ، ترکی ایف16 خریدنے کے لیے کوشاں،ذرائع

انقرہ(نیوز ڈیسک) باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ترکی نے امریکا کو 40 ایف16 لڑاکا طیاروں کی خریداری کی درخواست دی ہے۔ یہ طیارے لاک ہیڈ مارٹن کمپنی تیار کرتی ہے۔ علاوہ ازیں خریداری کی درخواست میں دیگر لوازمات کو بھی شامل کیا گیا تا کہ ترکی کے پاس دیگر لڑاکا طیاروں کو جدید بنایا جا سکے۔ ترکی کی جانب سے یہ اقدام امریکا سے ایف-35 لڑاکا طیاروں کی خریداری میں ناکامی کے بعد سامنے آیا ۔

طیاروں کی خریداری کا یہ سمجھوتا اربوں ڈالر مالیت کا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ یہ ڈیل امریکی وزارت خارجہ اور اسی طرح کانگریس کی منظوری کی منتظر ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزارت کی پالیسی یہ ہے کہ کانگریس کو سرکاری طور پر نوٹیفکیشن جاری ہونے سے قبل کسی بھی مجوزہ دفاعی فروخت کی تصدیق یا اس پر تبصرہ نہیں کیا جاتا۔ترکی میں امریکی سفارت خانے نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv