ابوظہبی(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں شناخت اور شہریت کی وفاقی اتھارٹی نے غیر ملکیوں کو پانچ سال کی مدت کے سیاحتی ویزے کے لیے درخواست دینے کی اجازت دی ہے ویزہ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے چار شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے جن میں بنیادی شرط ویزے کے لیے درخواست دینے والے شخص کے بنک میں گذشتہ چھ ماہ کے دوران 4 ہزار امریکی ڈالر کے برابر رقم رہی ہو‘درخواست دہندہ کے پاس ہیلتھ انشورنس ہو جب کہ پاسپورٹ کی ایک کاپی اورایک رنگین تصویر درکار ہے.
Comments