Social

ویکسینیشن ،آخری تاریخ ختم ہونے پر ٹرانسپورٹ کی مانٹرننگ کا عمل تیز کر دیا،حکومت ذرائع

سرگودہا(نیوز ڈیسک) حکومت نے موٹر وے اور ہائی ویز پر سفر کے لئے کورونا ویکسینیشن آخری تاریخ ختم ہونے پر ٹرانسپورٹ کی مانٹرننگ کا عمل تیز کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فاروق حیدر عزیز نے تمام ٹرانسپورٹرز اور اڈا مالکان کو ہدایت کی کہ وہ کورونا ویکسینیشن ڈبل ڈوز کے حامل مسافروں کو ہی سفر کا ٹکٹ جاری کریں اور سرٹیفکٹ چیک کر کے گاڑیوں میں سوار کریں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے موٹر وے پر سفر کے لئے ڈبل ڈوز کی آخری تاریخ 15اکتوبر جبکہ ہائی ویز پر سفر کیلئے آخری تاریخ 30اکتوبر مقرر کی جو ختم ہو گئی ہے ۔ انہوں نے واضح کیاکہ اگر دوران چیکنگ مسافر ڈبل ڈوز ویکسینیشن کے بغیر سفرکرتا پایاگیا تو متعلقہ ٹرانسپورٹرز کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv