Social

کابل ،دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں سے گونج اٹھا‘ابتدائی اطلاعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں.ترجمان

کابل(نیوز ڈیسک ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے ساتھ فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے قبل ازیں افغان ذرائع ابلاغ نے ایک دھماکے اور فائرنگ کی اطلاع دی تھی.

تاہم تازہ ترین اپ ڈیٹس میں بتایا گیا ہے کہ کابل کے سردار محمد داﺅدملٹری ہسپتال کے قریب یکے بعد دیگر دودھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں.

نائب ترجمان امارت اسلامی بلال کریمی نے تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے ہیں بلال کریمی نے بتایا کہ دونوں دھماکے سردار داﺅد خان ملٹری اسپتال کے قریب ہوئے ہیں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد فضا میں دھوئیں کے بادل چھا گئے اور ہر طرف افراتفری پھیل گی


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv