Social

مودی انٹونیو گوتریس سے ایسے گلے ملے کہ گوان کے چہرے پر ناگواری واضح ہو گئی،رپورٹ

روم(نیوزڈیسک) بھارتی وزیراعظم مودی کا گلے پڑنااقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو پسند نہ آیا،میڈیارپورٹس کے مطابق بڑیب ڑے رہنماوں سے گلے ملنے کے شوقین بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی گلاسگو کانفرنس میں بھی خود پر قابو نہ رکھ سکے۔نریندر مودی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس سے ایسے گلے ملے کہ گوتریس کے چہرے پر ناگواری واضح ہو گئی۔

نریندر مودی نے اس سے پہلے برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن سے ملاقات کی تھی۔کورونا وائرس کی وبا کے باوجود سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھتے ہوئے مودی اپنا منہ تک اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس کے قریب لے گئے۔اس فعل سے گوتریس نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے نریندر مودی کو آہستہ سے پیچھے کر دیا۔واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے زیرِ اہتمام اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں موسمیاتی کانفرنس کوپ 26 جاری ہے۔



اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv