Social

پنجاب:سرچ آپریشن میں 5 ملزمان گرفتار، 19 زیر حراست

پنجاب کے مختلف اضلاع میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 5 ملزمان کو گرفتار جبکہ 19 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔پولیس کے مطابق وہاڑی کے علاقے کالونی روڈ پر میلسی تھانہ سٹی پولیس نے ایک دکان پر چھاپا مارکر آتش بازی اور پٹاخوں کی بڑی تعداد برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔گوجرانوالا میں پولیس اور حساس اداروں نے وزیرآباد میں مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے 6 کلاشنکوف ، چار رائفلز اور 1300 گولیاں برآمد کیں۔بھکر کے علاقے بہل اور دُلے والا میں پولیس نے 19مشتبہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv