Social

چمن: نیٹو سپلائی ،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت پیدل آمدورفت معطل

چمن کے قریب کلی لقمان اورکلی جہانگیر میں سرحدی حدودکےتعین کاسروے مکمل کر لیا گیا اور سروے ٹیموں نے رپورٹ حکام کوبھجوا دی ہے ۔بابِ دوستی بدستور چھٹےروز بھی بند ہے جس کے باعث نیٹو سپلائی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت پیدل آمدورفت معطل بدستورمعطل ہے۔سیکورٹی حکام کے مطابق کابل اور اسلام آباد پاک افغان سرحد کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے، جس کے بعد کل بروز جمعرات پاک افغان سرحدی حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کا امکان ہے۔واضح رہے کہ کلی جہانگیر،کلی لقمان، کلی مازل سمیت متعدد سرحدی دیہات میں مردم شمار ی بھی معطل کر دی گئی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv