Social

کرونا مریض نکلنے پر متعلقہ ایئر لائن پر 2 دن کی پابندی عائد کی جائے گی۔ ابوظبی ایئر پورٹ حکام

ابوظہبی (نیوز ڈیسک) : متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی ائیرپورٹ حکام نے مسافروں میں کورونا تشخیص کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے ابوظبی جانے والے مسافروں میں وکرونا وائرس کی تشخیص کا معاملہ سامنے آنے کے بعد اماراتی سول ایوی ایشن حکام نے پاکستان کے لیے نئی ہدایات جاری کیں۔
ابوظہبی ائیرپورٹ حکام کی جانب سے قومی ائیرلائن پی آئی اے سمیت تمام ائیر لائنز کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔ اس وارننگ کے تحت اگر ائیرلائن میں سوار 7 مسافر کورونا مریض نکلے تو متعلقہ ائیرلائن پر 2 دن کی پابندی عائد کر دی جائے گی۔ اس حوالے سے اماراتی سول ایوی ایشن نے بھی ایک ہدایت نامہ جاری کیا جس کے مطابق اگر ایک ہفتے کے دوران 2 دفعہ 7 یا زیادہ کرونا مریض نکلے تو ایئر لائن پر ایک ہفتہ پابندی عائد کر دی جائے گی۔

اماراتی سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامہ میں مزید کہا گیا کہ اگر پابندی عائد ہو گئی تو متعلقہ ائیرلائن متحدہ عرب امارات کے ائیرپورٹس پر لینڈنگ نہیں کر سکے گی۔ علاوہ ازیں ہدایت نامے میں فضائی مسافروں کے کورونا ٹیسٹ اور ریپڈ پی سی آر رپورٹس کی چیکنگ لازمی قرار دی گئی۔ یاد رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب تاحال مسافروں پر ہر ملک کی جانب سے کچھ پابندیاں عائد کی گئی ہیں جن کو پورا کرنے پر ہی مسافر متعلقہ ملک میں داخل ہو سکتے ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر ہوائی کمپنیوں نے خصوصی کرایوں اور چھٹیوں کے پیکجز کا اعلان بھی کیا تھا۔ یو اے ای کے رہائشیوں کے لیے سال کا آخری طویل وقفہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں یادگاری دن اور قومی دن کے موقع پر ہوگا ، چار دن کا یہ وقفہ بدھ یکم دسمبر سے ہفتہ 4 دسمبر تک رہے گا ، اس کی مناسبت سے متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز نے قومی دن کی تعطیلات کے دوران رہائشیوں کے لیے بیرون ملک تعطیلات سے لطف اندوز ہونے کے لیے خصوصی ہوائی کرایوں اور چھٹیوں کے پیکجوں کا اعلان کیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv