Social

متحدہ عرب امارات 6.2شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا، بین الاقوامی میڈیا

دبئی(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات 6.2شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی اور ابوظہبی میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کا مرکز ایران تھا۔شام 4 بج کر 7 منٹ پر محسوس کیے گئے زلزلے کا مرکز ایران کے جنوبی علاقے میں تھا۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی جس کے بعد زلزلے کے جھٹکے دیگر پڑوسی ممالک میں محسوس کیے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دبئی اور ابوظہبی سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور طویل عمارتیں لرزنے لگیں۔

زلزلے کے جھٹکے سے دبئی میڈیا سٹی اور دبئی اسپورٹس سٹی کی رہائشی عمارتیں لرز اٹھیں اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔ کسی بھی مقام سے زلزلے سے مالی اور جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ جون میں ایران میں 5.1 شدت کے زلزلے کے بعد بھی متحدہ عرب امارات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جب کہ فروری میں بھی ایران کے جزیرہ قشم میں 5.8 شدت کے زلزلے کے بعد زمین میں لرزش محسوس کی گئی تھی۔




اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv