Social

بلوچستان سے احساس محرومی اورپسماندگی کا خاتمہ ہماری ترجیح ہے ، صدر مملکت

کوئٹہ(نیوزڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کہا ہے کہ بلوچستان سے احساس محرومی اورپسماندگی کا خاتمہ ہماری ترجیح ہے، این ایف سی ایوارڈ کے تحت وسائل کی تقسیم آبادی کی بنیاد پر ہوتی ہے ، ہم بلوچستان کو اضافی فنڈز فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں ،معذور افراد کو معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنانا ضروری ہے ۔
اس مقصد کیلئے ووکیشنل ٹریینگ سینٹرز کے دائرہ کار کو وسعت دینا ہوگی۔ وہ پیر کو یہاں گورنر ہاوس کوئٹہ میں خصوصی افراد کی بحالی سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔صدر مملکت نے کہا کہ معذور افراد کو معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنانا ضروری ہے ۔ اس مقصد کیلئے ووکیشنل ٹریینگ سینٹرز کے دائرہ کار کو وسعت دینا ہوگی۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔

انہیں ہنر مند بنانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ باعزت روزگار کما سکیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔اس موقع پر خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی،گورنر بلوچستان سید ظہور آغا ، وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو ، چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا اور عالمی ادارہ صحت کی نمائندہ مریم ملک بھی موجود تھیں ۔اجلاس میں سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی استعداد کار کو بڑھانے کے حوالے سے امور پر بھی غور کیا گیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv