Social

یمن میں ہیضے کی وبا، 34افراد ہلاک

یمن میں ہیضے کے باعث اب تک 34 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق2 ہفتے سے بھی کم وقت کے دوران2000 سے زائد افراد اس بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ایک سال کے اندر یمن میں ہیضے کی وباء پھیلنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت اب یمن کو بھی عالمی انسانی ایمرجنسی میں شمار کرتا ہے۔جنگ کے شکار ملک یمن کے علاوہ شام، جنوبی سوڈان، نائجیریا اور عراق بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔یمن میں جاری تنازعےاور سعودی اتحاد کی طرف جاری فضائی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 2 برسوں کے دوران7000 سے زائد افراد ہلاک، جبکہ3ملین افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv