Social

عاطف اسلم خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے پر کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) : معروف گلوکار عاطف اسلم خاتون سے بدتمیزی کے واقعے پر کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔ہفتے کو اسلام آباد میں عاطف اسلم کا کنسرٹ تھا جس میں خاتون کو ہراساں کیا گیا۔اسٹیج کے بالکل قریب خاتون سے بدتمیزی کی گئی جس پر عاطف اسلم کی جانب سے کنسرٹ روک دیا گیا۔عاطف اسلم نے خاتون کو اسٹیج پر بلا کر تسلی بھی دی اور اس کے بعد کنسرٹ وہیں پر چھوڑ کر چلے گئے۔

عاطف اسلم کے کنسرٹ چھوڑ کر جانے اور خاتون کو تسلی دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔

خاتون نے سوشل میڈیا پر عاطف اسلم سے انتظامیہ کے خلاف ایکشن لینے کی بھی درخواست کی۔عاطف اسلم نے کہا کہ کنسرٹ منسوخ کرکے ہم نے وہاں پر موجود فیملیز کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آنے سے بچا لیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے عاطف اسلم کے اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے جب کہ یہ بھی درخواست کی ہے کہ کسی بھی شہر میں کنسرٹ ہونے کی صورت میں سخت انتظامات کیے جائیں تاکہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات پیش نہ ہوں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv