افغانستان کے سرحدی علاقے ویش منڈی میں کار بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق، جبکہ رکن اسمبلی سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ہیں۔افغان حکام کے مطابق بم دھماکہ باب دوستی سے متصل افغانستان کے سرحدی علاقے ویش منڈی میں اس وقت ہوا، جب صوبے قندہار کے رکن اسمبلی اور قبائلی رہنما فیض اللہ خان اچکزئی گھر جا رہے تھے۔دھماکہ خیز مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا ،جو سڑک کنارے کھڑی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق، جبکہ فیض اللہ خان اچکزئی سمیت 4 افراد زخمی ہوئے، جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
Comments