بلوچستان کے ضلع کیچ میں راکٹ حملے اور فائرنگ کے 2 واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ پسنی کے علاقے سربندر سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔لیویز کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے بلنگور دشت میں نامعلوم افراد نے رستم نامی شخص کے گھر پر راکٹ حملہ کیا ،جس کے نتیجے میں رستم کی اہلیہ مراد بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ3 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تربت ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Comments