Social

80لاکھ افراد احساس کفالت پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں،شاہ محمود قریشی

ملتان(نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں 80لاکھ افراد احساس کفالت پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں، راشن پروگرام کے تحت مستحق افراد کو بنیادی اشیائے ضروریہ سستے داموں میں دستیاب ہوں گی،افغانستان کے مسئلے پر مختلف فورمز پہ آواز اٹھائی گئی ہے، میرے پاس کوئی جہاز نہیں ہے، جس کا جہاز ہے، جس طرف بھی رخ کریگا وہی جواب دے گا، پی ٹی آئی کا ایک کپتان صرف عمران خان ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ بات ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر بھی موجود تھیں۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں 80لاکھ افراد احساس کفالت پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راشن پروگرام کے تحت مستحق افراد کو بنیادی اشیائے ضروریہ سستے داموں میں دستیاب ہوں گی، احساس راشن پروگرام کے تحت آٹا، دال اور گھی پر سبسڈی دی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ نشتر ہسپتال میں جلد ہی نئی پناہ گاہ تعمیر کی جائے گی جس میں350 لوگ رہ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے شہریوں کو صحت کارڈ دیئے جارہے ہیں، شہری صحت کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک علاج کراسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت 52ہزار افراد کو قرض کی سہولت دی جارہی ہے اور ایسی جگہوں کو بہتر کیا جا رہا ہے جس سے عام آدمی مستفید ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کار پارکنگ پلازہ بنایا جائے گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ واسا میں2011 کے بعد کوئی نئی بھرتی نہیں ہوسکی، ملتان شہر کی صفائی کے لیے 85 کروڑ کی رقم سے نئی میشنری لی جائے گی۔ انہوں ںے دعوی کیا کہ پورے پنجاب میں ملتان شہر کی مثال دی جارہی ہے اور یہ سب منتخب نمائندوں کی بدولت ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کے مسئلے پر مختلف فورمز پہ آواز اٹھائی گئی، اسلام آباد میں مختلف ممالک کے خصوصی نمائندے آئے اور اب افغانستان میں چیزیں پہنچنا شروع ہو جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے واقعات ہوئے جن پر افغانستان سے بات ہوئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے پاس کوئی جہاز نہیں ہے، جس کا جہاز ہے، جس طرف بھی رخ کرے گا وہی جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایک کپتان صرف عمران خان ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv