بھارتی سپریم کورٹ کے جج کو پانچ سال قید کی سزا سنانے پر کولکتہ ہائی کورٹ کے جج کیرنان کو توہین عدالت کا مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے جسٹس کیرنان کو 6 ماہ قیدکی سزا سنا ئی ہے۔ کولکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس کیرنان نے چیف جسٹس انڈیا کے علاوہ سپریم کورٹ کے دیگر چھ ججوں کو بھی پانچ سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔جسٹس کیرنان نے ججوں کے خلاف وزیراعظم کو خط لکھا تھا، جس پر سپریم کورٹ نے جسٹس کیرنان کو وارنٹ بھیجا تھا اور ان کی دماغی صحت سے متعلق شکوک کا اظہار کیا تھا۔بعدازاں سپریم کورٹ نے اس معاملے کی مکمل سماعت کی اور آج انھیں توہین عدالت کا مجرم قرار دے کر 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے ۔
Comments