بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین میں انٹر نیٹ کیفے میں نیٹ کی سست رفتار کے باعث آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کیبلز پر مشمل پبلک باکس کو نظر آتش کرنے والے شخص کو 7سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادار ےکے مطابق گزشتہ سال جون میں چین کے جنوبی صوبہ گوانگسی کے انٹر نیٹ کیفے میں لین نامی شخص نے انٹر نیٹ کی سست رفتار کے باعث آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کیبلز پر مشتمل پبلک باکس کو آگ لگا دی جس سے تقریبا 4 ہزار گھرانوں اور دفاتر بشمول ایک سرکاری ہسپتال 28 سے 50 گھنٹے تک انٹرنیٹ سے محروم ہو گئے۔
واقعے کے بعد پبلک سکیورٹی حکام نے لین کو آلہ( لائٹر ) سمیت گرفتار کر لیا اور اب عدالت نے اسے عوامی ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولیات کو تباہ کرنے کے الزام میں 7 سال قید کی سزا سنائی ہے ۔
Comments