پاکستانی فلم ’چلے تھے ساتھ‘ نے فلم بینوں کے دل جیت لیے، فلم کی ملک بھر میں تیسرے ہفتے میں نمائش جاری ہے ۔گلگت، ہنزہ اور خنجراب جیسیخوبصورت وادیوں پہاڑیوں میں فلمائی گئی رشتوں کی کہانی میں سائرہ شہروز کا کردار دیکھنے والوں پر جادو کرگیا، فلم کے گانوں کو بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔فلم ’چلے تھے ساتھ‘ کی کاسٹ میں سائرہ شہروز، فارس خالد، کینٹ ایس لیونگ، بہروز سبزواری، ژالے سرحدی، منشا پاشا، اسامہ طاہر، شمیم ہلالی اور شیرباز کلیم شامل ہیں۔فلم کی ہدایات عمر عادل نے دی ہیں، جبکہ کہانی عطیہ زیدی نے لکھی ہے، اس فلم کو بینش عمر اور عمر عادل نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔
Comments