Social

ترک صدر کا اسرائیل کے ساتھ برسوں کی کشیدگی کے بعد برف پگھلنے کا اشارہ

نقرہ(نیوز ڈیسک) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں ایک عشرے سے زیادہ عرصے کی کشیدگی کے بعد برف پگھلنے کا اشارہ دیا ہے اوراس کے ساتھ توانائی کے ایک اہم منصوبے کی حمایت کا اظہارکیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ایردوآن نے البانیا سے وطن لوٹتے ہوئے اسرائیلی رہ نمائوں کے ساتھ بات چیت کا اعتراف کیا اور کہا کہ حکام پائپ لائن کے منصوبے پر مذاکرات بحال کر سکتے ہیں۔

اس کے ذریعے بحرمتوسط (مشرقی بحیرہ روم)سے ترکی کے راستے یورپ تک قدرتی گیس مہیا کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ہم اسرائیلی صدراسحاق ہرتصوغ سے بات چیت کر رہے ہیں۔وزیراعظم نفتالی بینیٹ بھی مختلف سطحوں پر پیغامات بھیج رہے ہیں۔انھیں حال ہی میں مشرق اوسط کے یہودی ربیوں کا ایک وفد ملا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم سیاست کرنے جا رہے ہیں تو ایسا تصادم کے ذریعے نہیں کیا جا سکتا،ہمیں امن کی راہ پرسیاست کرنا ہوگی۔
اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv