Social

کراچی: پریمیئر کالج میں نقل کا معاملہ، گرفتار شخص رینجر اہلکار نکلا

انٹر امتحانات میں نقل کیوں نہیں کرنے دے رہے ؟۔ کراچی کے گورنمنٹ پریمیئر کالج ناظم آباد میں نقل مافیا کا اساتذہ پر تشدد، جس پر ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار رینجرز اہلکار ہے، جس کا بیٹاپیپردینےآیاتھا۔ جھگڑاہواتواہلکاربھی شامل ہوگیا۔ اہلکارکیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔کراچی کے پریمیئر کالج ناظم آباد میں گزشتہ روز نقل مافیا نےنقل نہ کروانے پر اساتذہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔اس دوران جھگڑے میں ایک اور شخص شامل ہوگیا۔بعد میں اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا جو رینجرز اہلکار نکلا۔ترجمان رینجرز نے اپنے بیان میں کہا کہ گورنمنٹ پریمیئرکالج میں نقل اور ہنگامہ آرائی کے معاملے میں گرفتار شخص رینجرز اہلکار ہے۔رینجرز اہلکارکا بیٹا وہاں امتحان دے رہا تھا،جب یہ جھگڑا ہوا، گرفتاراہلکار سول کپڑوں میں تھا وہ بھی اس جھگڑے میں شامل ہو گیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv