Social

متحدہ عرب امارات کا 3 دشمن ڈرونز مارگرانےکا دعویٰ ، اماراتی وزارت دفاع

دبئی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کا 3 دشمن ڈرونز مارگرانےکا دعویٰ ہم کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں اور ریاست کی حفاظت کلیئے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں، اماراتی وزارت دفاع کا بیان- تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 3 دشمن ڈرونز مارگرانےکا دعویٰ کیا ہے۔ اماراتی وزارت دفاع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے غیر آبادی والے علاقوں سے خلیجی ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے تین ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا ہے۔
اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور ریاست کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق حوثی باغیوں سےکشیدگی کےدوران تین ہفتوں میں یہ چوتھا واقعہ ہے۔

دوسری جاجب حوثی باغیوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے امریکا نے گائیڈڈ میزائل بردار جنگی جہاز اور جدید ترین لڑاکا طیارے امارات میں تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات نے یمن کےحوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا تھا- اماراتی وزارت دفاع کے مطابق فضا میں تباہ کیے جانے والے میزائل کا ملبہ غیرآباد علاقےمیں گرا اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب عرب فوجی اتحاد کی جانب سے 24 گھنٹوں میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 25 ٹارگٹڈ حملے کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کی 11 فوجی گاڑیاں اور 80 سے زیادہ باغیوں کو ہلاک کرنےکا دعویٰ بھی کیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv