کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان حکومت نےاپنے اہلکاروں کے پارکوں میں اسلحہ ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکومت کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات و ثقافت ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ افغان مجاہدین کو پارکوں میں اپنے ساتھ اسلحہ، فوجی یونیفارم اور فوجی گاڑیاں ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی اور انہیں پارکوں کے تمام قواعد اور ضوابط کی پابندی کرنا لازمی ہو گا۔
Comments