Social

ریاض سفارت خانہ پاکستان کے چانسری ہال میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے حوالے سے سمینار منعقد

ریاض (نیوز ڈیسک) جس میں گورنر اسٹیٹ بنک ڈاکٹر رضا باقر نے خصوصی طور پر شرکت کی ان کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر ارشد بھٹی نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ سمینار میں کمیونٹی اور کاروباری شخصیات بھی موجود تھے ، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت مڈل ایسٹ میں مقیم پاکستانیوں کو چاہئیے کہ وہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے بھرہور فاہدہ اٹھائیں گے ، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ریمیٹینس بھجنے پر سعودی عرب تمام ممالک سے نمبر ون پر ہے۔


کاروباری افراد پاکستان میں رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کریں اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مواقعوں سے بھرپور فاہدہ اتھائیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر، روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں ساڑھے تین ارب ڈالر جمع ہوچکے ہیں جو ملکی معیشت کو مستحکم بنا رہا ہے ،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سمندر پار پاکستانیوں کے لئے بہترین سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہ دنیا کے کسی بھی جگہ سے بیٹھ کر اکاونٹ کھول سکتے ہیں اور اسکی لاتعداد سہولیات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں اکانومی بحران میں ائی ہے لیکن دنیا کے کچھ ممالک وبا سے نکل گئے مگر معاشی بحران نے جنم لیا, پاکستان کی کووڈ 19 کے دوران پرفارمنس مثبت انداز میں آگے بڑھی, جس کو آئی ایم ایف سمیت دنیا بھر نے اس کو سراہا، پاکستان کی گروتھ مائنس ون ہوئی جبکہ دنیا بھر میں کئی ممالک کی گروتھ پاکستان سے بھی کم ہوئی۔

ڈاکٹر رضا باقر,مگر پاکستان نے درست معاشی پالیسیوں کی بدولت اپنی ریکوری کو بہتر کیا ہے۔
فارن ایکسچینج کووڈ 19 کے باوجود بہتری کی جانب رواں دواں ہے اور مشکل حالات میں معیشت کو مستحکم بنایا, ایسی وہ درآمدات جو عالمی مارکیٹ میں مہنگی ہوئیں اسی وجہ سے پاکستان میں بھی مہنگائی ہوئی دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں بھی مہنگائی بڑھی" سفیر پاکستان لفیٹننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے گورنر سٹیٹ بینک سے درخواست کی کہ تمام ممالک میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ریپریزینٹویٹو ہونے چائیے تاکہ اورسیز پاکستانیوں کو بہتر سہولیات مہیا کی جائے، سمینار کے اخر میں کمیونٹی اور کاروباری شخصیت کی جانب سے سوالات پر گورنر سٹیٹ بینک نے تسلی بخش جوابات دیے۔
Live


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv